ETV Bharat / state

کپوارہ میں سڑک حادثہ، خاتون سمیت دو ہلاک - شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ

کپوارہ کے ہتمولہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک نجی گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے۔

road acciden
road acciden
author img

By

Published : Nov 6, 2020, 2:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت دو کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ہتمولہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک نجی گاڑی اور ایک ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے زخمی خاتون ہسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گئی۔

مہلوکین کی شناخت ڈرائیور شبیر احمد دیدار ولد سیف الدین دیدار ساکن کپوارہ اور جانہ بیگم زوجہ محمد یونس خٹانہ ساکن اوچھر ماگام ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں، جنہیں سب ضلع ہسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا ہے، کی شناخت داؤد احمد خٹانہ ولد محمد یونس خٹانہ، غلام رسول خٹانہ ساکنان اوچھر ماگام ہندوارہ اور مسرت بیگم زوجہ اشفاق احمد ساکن شتوری ناگری کے بطور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.