ETV Bharat / state

شوہر نے بیوی کو کندھوں پر اٹھاکر اسپتال پہنچایا - kashmir

کپوارہ میں ایک شخص نے اپنی بیمار بیوی کو اپنے کندھوں اور پیٹھ پر اٹھا کر 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اسپتال پہنچایا۔

man walks
کندھے پر اٹھا کر بیمار بیوی کو 13کلومیٹر دور اسپتال پہنچایا
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:29 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے مضافات سے آئے ایک 50 سالہ شخص نے اپنی بیمار بیوی کو پیٹھ پر لاد کر اسپتال پہنچایا۔

نمائندے کے مطابق جمعہ کے روز مانگا چیچی نامی ایک 50سالہ شخص جدہ گاؤں، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے متصل ہے، سے علاج کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگڈار پہنچنے کے لئے اس شخص کو 13 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ ’’پچھلے دو برسوں سے ہمارے گاؤں کا طبی مرکز غیر فعال ہے۔ ٹنگڈار پہنچنے کے لئے تین گھنٹے پیدل سفر طے کرنا پڑا کسی نے بھی میری مدد نہیں کی۔‘‘

اپنی اہلیہ کو اسپتال پہنچاتے ہوئے منگا چیچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ان کی اہلیہ پچھلے دو ماہ سے علیل تھیں۔ کچھ دن قبل اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی تاہم مقامی طبی مرکز پر کوئی ملازم نہ ہونے کے سبب منگا چیچی کو اپنی بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لے جانا پڑا۔

سرپنچ راجہ وقار نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوئی اور اس خاتون کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل ایک اور شخص کو اسپتال پہنچنے کے لئے اپنی بیوی کو پیٹھ پر اٹھا کر لےجانا پڑا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.