شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہفتہ کی رات آگ کی ہولناک وردات میں تین رہائشی مکانات جل کر خاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بشیر احمد بٹ ولد مرحوم خضر محمد بٹ کے رہائشی مکان میں آگ کے شعلے نمودار ہوئے جس کے بعد دیگر تین مکانات غلام محمد بٹ ولد دلاور بٹ ، غلام قدیر بٹ ولد محمد افضل بٹ اور ماسٹر فاروق احمد بٹ کے مکان کو اپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تینوں مکان جل کر راکھ ہوگئے۔
اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم لاکھوں مالیت کی املاک جل کر راکھ ہوگئی ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کافی کوشش کی لیکن جب تک تین مکان جل چکے تھے۔ ابھی آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔