ہندواڑہ: پولیس پریس بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو صبح نو بجے پی سی کرالہ گنڈ، 32 آر آر اور 92 بی این سی آر پی ایف نے بارہمولہ ہندواڑہ شاہراہ پر وانگام کراسنگ پر ایک مشترکہ ناکہ لگایا۔ چیکنگ کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ گاؤں وانگام سے کرالہ گنڈ علاقہ کی طرف آنے والے تین افراد مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے جب انہیں رُکنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی پر ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، پستول کے آٹھ راؤنڈز اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنی شناخت ناظم احمد بٹ ولد محمد بٹ، سراج دین خان ولد بشی خان، عادل گل ولد محی الدین وانی، سبھی کھی پورہ، کرالہ گنڈ کے رہائشی بتائے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد کالعدم عسکریت پسند تنظیم البدر کے ساتھی OGWs ہیں اور عسکریت پسندوں کو لاجسٹک اور دیگر مالی مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آر نمبر۔ 40/2022 U/S 7/25 I A ایکٹ 18, 38 ULAP ایکٹ P/S کرالگنڈ میں درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Kupwara: کپواڑہ میں انکاونٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک