ETV Bharat / state

Suspicious Object Found کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے 3 مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا - جموں وکشمیر پولیس

پولیس کے مطابق انہوں نے جانچ سے معلوم ہوا کہ سلینڈروں میں یوریا بھرا ہوا تھا جو ایک غیر مہلک مادہ ہے۔ اس واقعے کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

suspicious-object-found-in-kupwara-kralpora-later-destroyed-police
کرال پورہ کپواڑہ میں مشتبہ شئی برآمد، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 3:27 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 4:33 PM IST

کرال پورہ کپواڑہ میں مشتبہ شئی برآمد، پولیس

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرال گنڈ ہندوارہ علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے تین مشتبہ گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکنہ سکیورٹی خطرے کے جواب میں 25 اے ڈی پی کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی نے فوج کی 30 آر آر اور ہندوارہ پولیس کے ساتھ مل کر کرال پورہ ہندوارہ کے گنا پورہ علاقے میں سڑک کے کنارے پائے گئے تین مشتبہ چھوٹے گیس سلینڈروں کو دھماکے سے اڑایا۔انہوں نے کہا کہ ان تین مشتبہ گیس سلینڈروں کو گنا پورہ کراسنگ کے نزدیک جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فوج کی 30 آر آر اور ہندوارہ پولیس نے قریب ساڑھے دس بجے ان کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے دھماکے سے اڑایا۔
انہوں نے کہا کہ 'بعد ازاں جانچ سے معلوم ہوا کہ سلینڈروں میں یوریا بھرا ہوا تھا جو ایک غیر مہلک مادہ ہے اس واقعے کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے'۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ حکام ان سلینڈروں کو عوامی جگہ پر رکھنے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے واقعے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے تحفظ کے لئے علاقے میں سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Improvised Explosive Device بارہمولہ کے علاقے میں برآمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

حکام نے لوگوں سے چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز متعلق نزدیکی پولیس یونٹ کو مطلع کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ علاقے کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.