ETV Bharat / state

صوفی اعجاز ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈیشن کے صدر منتخب - سابق امیدوار اعجاز احمد صوفی

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈیشن کے نئے صدر کا انتخاب ہوا جس میں صوفی اعجاز نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 606 ووٹوں کے ساتھ جیت درج کی۔

Handwara traders federation
ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈیشن
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 3:59 PM IST

ہندواڑہ ٹریڈرس فیڈریشن کا انتخاب خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔ اس میں صوفی اعجاز کو صدر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ شیخ شہزاد کو فیڈریشن کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

ہندواڑہ ٹریڈریس فیڈیشن

اس دوران صوفی اعجاز نے کہا کہ 'یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ تاجروں نے مجھے دوبارہ اپنا صدر منتخب کیا۔ میں تاجروں کی ترقی کے لیے دل و جان سے کام کروں گا'۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اعجاز احمد صوفی نے بتایا کہ 'سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے اراکین کا میں شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے میں ساتھ دیا'۔

یہ بھی پڑھیں: 'شوپیان میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی انصار غزوۃ الہند کا صفایا'

چیئرمین الیکشن بورڈ غلام رسول وانی اور وائس چیئرمین عبدالرشید ملک کے زیر اہتمام ہندواڑہ میں تاجروں کی فیڈریشن کے انتخابات جوش و خروش کے ساتھ ہوئے۔ سابق امیدوار اعجاز احمد صوفی اور منصور احمد بٹ سمیت دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ نئے صدر منتخب ہونے پر صوفی نے تجارت اور کاروبار سے وابستہ لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.