کپواڑہ:تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے ریڈ ناگ لال پورہ میں سنیچر کے روز آوارہ کتوں نے ایک دس سالہ کمسن لڑکی پر حملہ کیا۔زخمی لڑکی کی شناخت طیبہ شفیع ولد محمد شفیع میر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جارہا کہ آوارہ کتوں نے گھر کے باہر لڑکی پر حملہ کیا۔ زخمی لڑکی کو فوری طور ایس ڈی ایم سوگام لے جایا گیا جہاں پر اسے مرہم پڑی کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ایس ڈی ایم کپواڑہ منتقل کیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کے سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں آوارہ کتوں نے جینا حرام کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق آوارہ کتوں کے خوف سے وہ صبح اور شام کے اوقات میں گھروں سے نہیں نکلتے ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے آوارہ کتوں کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Stray Dog Menace in Srinagar سرینگر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی باعث تشویش
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اپریل 2021 سے اپریل 2022 تک ساڑے پانچ ہزار افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا ہے۔آوارہ کتوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع سرینگر میں ہے ۔سال 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق سرینگر میں یہ تعداد49 ہزار تھی جو کہ بڑھ کر اب 60 ہزار جا پہنچی ہے۔آوارہ کتوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع سرینگر میں ہے ۔سال 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق سرینگر میں یہ تعداد49 ہزار تھی جو کہ بڑھ کر اب 60 ہزار جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کی نسبندی آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر کی جائی گی: ایس ایم سی افسر