کپوارہ: ضلع کپوارہ کے کھیر بھوانی مندر میں خصوصی پوجا کی گئی۔ ماتا کھیر بھوانی تہوار کے سلسلے میں کپوارہ ضلع کے ٹکر کھیر بھوانی مندر میں بھی ماتا کھیر بھوانی کا تہوار بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ Kheer Bhawani Mela in Kupwara. مندر میں ماجرا کشمیری پنڈتوں کی تعداد کم تھی۔ چونکہ اس بار ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے کشمیری پنڈتوں Kashmiri Pandit کی تعداد کم موجود رہنے کا سبب تھا۔ تاہم مندر میں انتظامیہ کی طرف سے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔ Special Worship at Kheer Bhawani Temple in Kupwara
انتظامیہ کی طرف سے ان معقول انتظامات پر پنڈتوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر نے بھی کھیر بھوانی مندر ٹکر جاکر انتظامات کا جائزہ لیا اور یہاں پنڈت برادری کے ساتھ ہم کلام ہوئے جب کہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مندر میں مسلمان بھائیوں نے بھی ہندو بھائیوں سے مل کر ان کی خوشی میں شامل ہوئے۔ محفل میں شرکت کرکے ان کے ساتھ موجود رہے، تاکہ انہیں عدم تحفظ کا احساس نہ ہو۔ دوسری جانب فوج، پولس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: