ETV Bharat / state

کپواڑہ میں ایل او سی پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں فوجی اہلکار زخمی

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 4:11 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

کپواڑہ میں ایل او سی پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں فوجی اہلکار زخمی
کپواڑہ میں ایل او سی پر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں فوجی اہلکار زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ سے صرف 30 سے 33 کلو میٹر دور ایل او سی کے 'انل پوسٹ' پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شب قریب ساڑھے دس بجے کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ مشکوک نقل و حرکت کو دیکھتے ہی ایک سنتری نے فائرنگ کی۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وہ مشکوک، دراندازوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا یا غلطی سے ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار کی شناخت 46 سالہ جسویر سنگھ کے بطور ہوئی ہے جس کو علاج و معالجے کے لئے 92 بیس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.