ETV Bharat / state

کپوارہ: فوجی اہلکار حادثاتی طور گولی لگنے سے ہلاک - kupwara

شمالی کشمیر میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی طور پر اپنی ہی بندوق سے نکلنے والی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

soldier gun
soldier
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 7:23 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی طور پر اپنی ہی بندوق سے خارج ہونے والی گولی کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعہ کو کپوارہ میں واقع ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا۔

ایک رپورٹ میں پولیس افسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کپوارہ کے ہری علاقے میں قائم فوج کی 160 ٹریٹوریل آرمی ہیڈکوارٹر میں حوالدار راکیش کمار اپنی بندوق کی صفائی کر رہا تھا کہ حادثاتی طور بندوق سے نکلنے والی گولی فوجی کے سینے میں پیوست ہوئی۔

8 جاٹ ریجمنٹ سے وابستہ راکیش کو پہلے قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد انہیں درگمولہ میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.