شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہفتے کی رات آتشزدگی میں نصف درجن سے زیادہ دکانیں جل گئیں۔ عائنی شاہدین کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو آسمان میں آگ کے شعلے نظر آئے۔ نذدیکی رہائشی گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے فوری طور پر فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع کی۔
اطلاع ملنے کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس دوران فوجی کی ایک ٹیم نے آگ بجھانے کی انتھک کوشش کی۔ مقامی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 11 بج کر 30 منٹ پر کوآپریٹو بینک یونٹ میں آگ لگی اور فوری طور پر ملحقہ چھ دکانوں میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: آتشزدگی سے مکان خاکستر، متاثرہ کا معاوضہ کا مطالبہ
محکمہ فائر ٹنڈر اور فوجی کی ایک ٹیم نے فوری طور پر انتھک کوشش کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران ہم آہنگی اور سرشار کوششوں کے نتیجے میں صبح دو بجے تک مکمل طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم چھ دکانیں مکمل طور خاکستر ہو چکی ہیں، جس میں کروڑوں روپیوں کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اس دوران ٹریڈریس فیڈریشن کپوارہ نے اس کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے لئے مالی معاونت کرے۔