تفصیلات کے مطابق ضلع کے منون آورہ میں 27 اور28 اگست کی درمیانی شب کو آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک درجن کے قریب دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ اس واردات میں لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق آروہ منون میں گذشتہ رات کے بارہ بجے قریب منون کے مقام پر دکانوں میں آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے دور دور سے نظر آئے اور آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے دیکھتے دیکھتے تقریباً ایک درجن کے قریب دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم کے پیشِ نظر وادیٔ کشمیر میں بندشیں
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو فون پر اطلاع دی گئی۔ تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فائرسروس کے اہلکار مذکورہ مقام پر دو گھنٹے بعد پہنچ سکے، جب تک دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہو چکی تھیں جبکہ چوکی آفیسر نظیر احمد اگر چہ وقت پر مذکورہ مقام پر اپنی پارٹی لیکر پہنچ چکے تھے اور بچاو کاروائی کا سلسلہ شروع کیا۔ تاہم آگ اتنی ہولناک تھی کہ اس پر قابو پانا مشکل تھا جس کی وجہ سے ایک درجن کے قریب دکانین مکمل طورپر تباہ ہوئیں۔
اس دوران مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں فائراینڈ ایمرجنسی کا ایک یونٹ قائم کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بر وقت نمٹا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ علاقہ ایک دور دراز علاقہ ہے جہاں پر فائر سروس کو پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے بچاؤ کاروائی میں دھیر لگتی ہے اور عوام کو ناقابل تلافی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔