ETV Bharat / state

JK DDC polls الیکشن کمیشن نے پانچ دسمبر تک ایگزٹ پول پر پابندی عائد کردی - اسٹیٹ الیکشن کمشن جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے سرحدی اضلاع - کپوارہ اور بانڈی پورہ - کی دو ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے پانچ دسمبر کو انتخابات منعقد ہوں گے اور 8 اکتوبر کو گنتی ہوگی۔ Re poll for Two DDC Seats of North Kashmir

sec-prohibits-exit-poll-in-2-ddc-seats-till-december-5
ڈی ڈی سی حلقوں کے ایگزٹ پول پر پانچ دسمبر تک ایس ای سی کی پابندی
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:49 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر سٹیٹ الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے درگمولہ (کپواڑہ) اور حاجن اے (بانڈی پورہ) کے ڈی ڈی سی حلقوں کی دوبارہ پولنگ کے لئے پانچ دسمبر تک کسی بھی ایگزٹ پول پر پابندی عائد کر دی ہے۔ Exit Poll In DDC Seats Banned

ذرائع کے مطابق کمیشن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن اتھارٹی (سٹیٹ الیکشن کمیشن) جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے دفعہ36 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی حلقہ درگمولہ (کپواڑہ) اور حاجن (بانڈی پورہ) کے دو بارہ انتخابات کے دوران کسی بھی ایگزٹ پول کے منعقد کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے۔Exit Polls Banned

حکمنامے میں کہا گیا کہ ایگزٹ پول کے نتائج پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا یا کسی دوسرے طریقے سے پانچ دسمبر 2022 کے دو بجے تک (جب تک دوبارہ پولنگ کے مکمل ہونے کا وقت مقرر ہے) شائع ہونے یا ظاہر ہونے پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں: DDC Repollشمالی کشمیر میں دو ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے 5 دسمبر کو ضمنی انتخابات

واضح رہے کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور ضلع بانڈی پورہ میں دو ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں کے لیے پانچ دسمبر کو ضمنی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں بانڈی پورہ کی ہاجن اے اور کپواڑہ کی درگمولہ نشست شامل ہیں۔ ان دونوں نشستوں پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین، جو اس وقت کشمیر میں مقیم ہیں، نے انتخابات میں شمولیت اختیار کی تھی۔تاہم سٹیٹ الیکشن کمیشن نے ان دو خواتین کی شہریت پر سوال اٹھا کر انتخابات کو منسوخ کیا تھا اور ووٹوں کی گنتی روک دی تھی۔ Drugmulla Kupwara DDC Repoll

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.