شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں بدھ کو ایک بزرگ خاتون برف کے نیچے دب گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی ہے۔
متوفی خاتون کی شناخت مسمات رحمی زوجہ محمد سبحان ملک ساکن ترہگام کے طور ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رحمی اپنے مکان کے باہر تھی جب مکان کی چھت پر موجود بھاری برف گر آئی اور رحمی اس کے نیچے آکر دب گئی۔ مقامی لوگوں نے بچاﺅ کارروائی شروع کی تاہم وہ رحمی کی زندگی کو نہ بچاسکے۔
کشمیر: برفیلی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر، تصاویر میں
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز سے جاری برفباری کی وجہ سے وادی کے دیگر اضلاع کی طرح کپواڑہ میں معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں دو سے تین فٹ برف جمع ہے۔ وہیں برف کی وجہ سے ضلع کے بیشتر علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہو گئے ہیں۔