ETV Bharat / state

Sunil Sharma on State Land: کسی بھی غریب کی زمین کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا: سنیل شرما - اسٹیٹ لینڈ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے کہا کہ انہدامی کارروائی کے دوران کسی بھی غریب کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔ بلڈوزروہاں چلے گا جہاں سیکنڑوں کنال پر بڑے بڑے لیڈروں نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔ سنیل شرما نے کہا کہ عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی اور سجاد غنی لون کو غریبی کا کیا پتہ جن کے گھرمیں کتے بلیاں اورجانور برگر اور پیزا کھاتے ہیں۔ Poor Will Not Be Touched During Eviction Drive in kashmir

کسی بھی غریب کی زمین کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا:سنیل شرما

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 12:02 PM IST

کسی بھی غریب کی زمین کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا:سنیل شرما

کپواڑہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے ہندواڑہ میں پارٹی کارکنان کی ایک مٹینگ کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو غریبی کا کیا پتہ ہے جن کے گھروں میں جانور کتے بلی برگر اور پیزا کھاتے ہیں۔ انہیں آج غریب کیوں یاد آرہا ہے۔ سیاست دان محبوبہ مفتی عمر عبداللہ اور سجاد غنی لون جیسے لیڈران آج غریبی کو لیکر کیوں بیان بازی کررہے ہیں۔

سنیل شرما نے کہا کہ انہیں کیا پتہ غریبی کیا ہے۔ غریبی بھارت کے وزیر اعظم نریندری مودی کو پتہ ہے، جن کی ماں دوسروں کے گھروں میں کام کرتی تھیں، برتن مانجتی تھیں۔ غریبی اس کو پتہ ہے جو خود چائے بیج رہا تھا اور اپنا گھر چلاتا ہے۔ محبوبہ مفتی عمر عبداللہ اور سجاد غنی لون کو غریبی کا کیا پتہ جن کے کشمیر سے لے کر لندن تک جائیدادیں ہیں، جو لندن اور دیگر شہروں میں گھومتے پھرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:PDP Protest Against Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج
اب ان لوگوں کی ہڑپ کی ہوئی زمین واپس لی جارہی ہے۔ اس پر بلڈوزر چلایا جارہا ہو تو غلط کیا ہے جن لیڈروں نے اپنی حکومت میں کئی کئی کنال سرکاری زمین ہڑپ لی ہے۔ ان پر بلڈوزر چلانا کیا گنا ہے۔ شرما نے کہا کہ نریندری مودی جس گاڑی کو چلا رہے ہیں، اس گاڑی کے ہم سپاہی ہیں۔ مودی ایک ایماندار لیڈر ہیں۔ کسی بھی غریب کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا جس کی زندہ مثال آفتاب مارکیٹ لال چوک کی ہے۔ شرما نے کہا کہ جس نے زمین کھائی ہے اس سے واپس لیا جائے گا۔ صرف وہی زمین واپس لی جائے گی جنہوں نے اپنے دور اقتدر میں سرکاری زمینں ہڑپ کی ہے، اسٹیٹ لینڈ پر اپنا قبضہ جمائے بیٹھے ہیں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.