ETV Bharat / state

Awas Yojna: ’غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے صرف وعدے کیے جاتے ہیں‘ - آواس یوجنا کے تحت پختہ رہائشی مکان

شمالی کشمیر کے ماور، ہندوارہ میں ایک بزرگ اور مفلس خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ٹین کے شیڈ میں برسوں سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے، آواس یوجنا کے تحت ان سے رہائشی مکان تعمیر کیے جانے کے صرف وعدے ہی کیے گئے۔

آواس یوجنا: ’غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے صرف وعدے کیے جاتے ہیں‘

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 6:35 PM IST

شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ سے قریب 45 کلو میٹر دور بانڈی ہرل، ماور کی رہنے والی بینائی سے محروم ایک بزرگ اور غریب خاتون ٹین کے ایک شیڈ میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے۔

آواس یوجنا: ’غریبوں کو مکان فراہم کرنے کے صرف وعدے کیے جاتے ہیں‘

کئی سال قبل ان کا شوہر فوت ہونے کے بعد خاتون کا جواں سال لڑکا بھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ اس وقت وہ چھٹی کلاس میں زیر تعلیم اپنے کمسن بچے اور جسمانی کمزور ایک اور لڑکے کے ساتھ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے۔ بزرگ خاتون مقامی باشندوں اور فلاحی اداروں کی امداد پر منحصر ہے کیونکہ اسکے گھر میں کمانے والا کوئی شخص نہیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ معمر خاتون کو آواس یوجنا کے تحت پختہ رہائشی مکان تعمیر کیے جانے کے وعدے کیے گئے، ان سے متعدد بار کاغذات حاصل کیے گئے تاہم اس ضمن میں آج تک ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں: پردھان منتری آواس یوجنا کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی

مقامی باشندوں نے مزید بتایا کہ ضلع و سب ضلع انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے بھی مکان تعمیر کیے جانے کے صرف وعدے کیے تاہم ان وعدوں کو آج تک عملہ جامہ نہیں پہنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خراب موسم خصوصاً برفباری اور سخت سردیوں میں معمر خاتون اپنے دو بچوں سمیت ٹین کے شیڈ سے نکل کر پڑوسیوں کے ہاں عارضی طور رہائش پذیر ہونے کے لیے مجبور ہوجاتی ہے۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے معمر خاتون کی مدد کرنے اور انہیں آواس یوجنا کے تحت پختہ مکان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.