جموں و کشمیر کے ہندواڑہ کے ماور ویلی میں فوج نوگام بریگیڈ اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ طور پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
ماحولیات میں آلودگی اور گلوبل وارمنگ سے بچانے کے مقصد سے یہ شجرکاری کی گئی۔
اس دوران نوگام پریگیڈ اور محکمہ جنگلات کے ساتھ بچوں اور ماور کے مقامی لوگوں نے شرکت کرکے اس شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
شجر کاری مہم کا آغاز ڈی ایف او لنگیٹ محمد شفیع اور رینج آفیسر ماور نے کیا۔ اس دوران نوگام کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 300 سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں ۔