ETV Bharat / state

سرحد پر گولہ باری کے خلاف احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈارکے لوگوں نے پاکستان کی گولہ باری اور شہری ہلاکتوں پر احتجاج کیا اور لائن آف کنٹرول کے قریب اپنی رہائش گاہوں پر 'انفرادی بنکر' تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

سرحد پر گولہ باری کے خلاف احتجاج
سرحد پر گولہ باری کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:18 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:35 AM IST

انہوں نے کہا کہ 'سرحد پار سے جاری گولہ باری میں نہ صرف انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں بلکہ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سردیوں کے ان ایام میں محفوظ مقامات کی طرف جانا بھی مشکل ہے کیونکہ موسمی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔'

احتجاج کرنے والوں نے علاقے میں فوری طور پر انفرادی بنکرز کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم اور کاروبار کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔'

احتجاج میں شامل ایک شہری نے بتایا کہ 'ہم سرحدی باشندوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پہلے ہی ہم لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اب سرحد پار سے بھی ہر چند دنوں کے بعد گولہ باری ہو رہی ہے جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں گولہ باری کے قہر سے بچایا جائے اور اس کے لیے انفرادی بنکرز تعمیر کیے جائیں۔'

احتجاجی افراد نے ایل جی مرمو سے اپیل کی کہ 'وہ سرحدی عوام کی مشکلات کو دیکھیں تاکہ بارڈر کے علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو کچھ راحت مل سکے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.