ETV Bharat / state

Kupwara DDC Election پی ڈی پی نے کپواڑہ حلقے سے امیدوار کا نام واپس لے لیا

پی ڈی پی ترجمان کے مطابق درگمولہ میں پی ڈی پی کی جانب سے سنہ 2020 میں شبنم لون کو انتجابی میدان میں اتارا گیا تھا تاہم مذکورہ امیدوار اب پی ڈی پی سے منسلک نہیں ہے۔ پی ڈی پی نے اس نشست پر نئے امیدوار کو مینڈیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہےPDP withdraws Drugmulla Kupwara candidate

pdp-withdraws-nomination-of-party-candidate-for-drugmulla-kupwara-ddc-elections
پی ڈی پی نے کپواڑہ ڈی ڈی سی حلقے سے امیدوار کا نام واپس لیا
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 8:06 PM IST

کپواڑہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ضلع کپواڑہ کے درگمولہ ڈی ڈی سی نشست پر پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات سے امیدوار کا نام واپس لیکر نئے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔PDP withdraws Drugmulla Kupwara candidate

پی ڈی پی ترجمان کے ایک بیان کے مطابق درگمولہ میں پی ڈی پی کی جانب سے سنہ 2020 میں شبنم لون کو ڈی ڈی سی انتجابی میدان میں اتارا گیا تھا،تاہم مذکورہ امیدوار اب پی ڈی پی سے منسلک نہیں ہے۔ ddc Election Kupwara

پی ڈی پی بیان کے مطابق پارٹی اب اس نشست پر نئے امیدوار کو مینڈیٹ دے رہی ہے، جس کے لیے ضلع الیکشن افسر کو مطع کیا گیا ہے۔

پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون نے کپواڑہ کے ضلع الیکشن افسر یعنی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ شبنم لون نے سنہ 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے درگمولہ سے پی ڈی پی امیدوار تھی۔تاہم اب مذکورہ امیدوار ان کی پارٹی سے الگ ہوگئی ہے لہذا ان کی امیدواری سے پی ڈی پی نام واپس لے رہی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اس ضمن میں لازمی کارروائی کرنے کی کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ سٹیٹ الیکشن کمیشنر نے ضلع کپواڑہ کے درگمولہ اور بانڈی پورہ کے ہاجن اے میں ڈی ڈی سی انتخابات پانچ دسمبر کی دوبارہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔کمشنر نے ان دو حلقوں میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین امیدواروں کی شہریت پر سوال کھڑا کرکے ان حلقوں میں ووٹ کی گنتی پر روک لگائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: DDC Constituency Hajin حاجن سوناواری سے نازہ بیگم اپنی پارٹی میں شامل

تاہم گزشتہ ہفتے دو برس کے بعد ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے الیکشن کمشن نے ان دنوں خواتین کو انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ خواتین پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھتی ہے اور سابق عسکریت پسندوں سے نکاح کرکے باز آبادکاری پالیسی کے تحت کشمیر آئیں تھیں اور یہاں ہی رہائش پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.