ETV Bharat / state

کپواڑہ: کرالہ گنڈ میں نیشنل کانفرنس ورکرز کا اجلاس - لنگیٹ کانسی ٹینسی ڈویلپمنٹ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد منور خواجہ نے کہا کہ سابقہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس حلقہ انتخاب کا استحصال کیا ہے۔ اجلاس میں محمد منور خواجہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود رہے، جن میں پارٹی کے سینیئر کارکن لیاقت خان بھی موجود تھے۔

کرالہ گنڈ میں نیشنل کانفرنس ورکرز کا اجلاس منعقد
کرالہ گنڈ میں نیشنل کانفرنس ورکرز کا اجلاس منعقد
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 6:29 PM IST

جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں 'لنگیٹ کانسی ٹینسی ڈویلپمنٹ' کے چیئرمین محمد منور خواجہ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس پارٹی اجلاس میں سینکڑوں پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد منور خواجہ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود رہے، جن میں پارٹی کے سینیئر کارکن لیاقت خان بھی موجود تھے۔

کرالہ گنڈ میں نیشنل کانفرنس ورکرز کا اجلاس منعقد

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد منور خواجہ نے کہا کہ سابقہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس حلقہ انتخاب کے ساتھ استحصال کیا ہے۔

وہیں ورکرز نے نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ ''نیشنل کانفرنس کو آگے بڑھاؤ، لنگیٹ کانسی ٹینسی سے شفقت علی وٹالی کو ہٹاؤ'۔ قاضی آباد کے لوگوں نے عہد کیا کہ اس بار ہم اپنے علاقے کے نمائندہ منور خواجہ کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لیڈران جنہوں نے ہمشیہ یہاں کے لوگوں کو بے وقوف بنایا ہے، ان کو ہم قاضی آباد سے ہٹا کر ہی رہیں گے۔

منور خواجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی آباد کے لوگ ابھی بھی ناسمجھ ہیں، انہیں کوئی باہر کا سیاسی لیڈر آکر جھوٹے خواب دکھاکر اپنی کامیابی حاصل کرلیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اس طرح کی سیاست یہاں قاضی آباد کانسی ٹینسی میں نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے علاقے کے لوگوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ترقی ہی ہمارا اصل مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کے بعد لوگ پُرامن زندگی گزار رہے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

وہیں منور خواجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں دیگر کئی پارٹیوں کے کارکنان نیشنل کانفرنس میں شمیولیت اختیار کرنے کے لئے تیار ہیں اور نیشنل کانفرنس قاضی آباد سے اب ایک لہر شروع ہوگی، جو اسمبلی تک گونجے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.