ضلع کپوارہ کے کرالہ گنڈ، ہندوارہ میں ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK-01B 2774اور منی ٹرک JK05J-8445کے درمیان ٹھیکری پورہ کے نزدیک زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوراً بعد آس پاس موجود لوگوں نے خون میں لت پت نوجوانوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے جاذب احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن لنگیٹ کو مردہ قرار دے دیا۔
حادثے میں زخمی ہوئے دو دیگر نوجوانوں- 25سالہ عامر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن سفل پورہ کرالہ گنڈ اور جنید رمضان گنائی ساکن بہار پورہ رفیع آباد - کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔