اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ میں ہندوارہ کے علاقے تارت پور میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خاتون اور اس کی جوان بیٹی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت سارہ بیگم 49 زوجہ غلام احمد راتھر اور ان کی 24 سالہ بیٹی گلنازہ بانو کے طور پر ہوئی ہے۔
دھماکے کے بعد زخمی خواتین کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تشویشناک بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ منتقل کردیا تاہم اس دوران گلنازہ بانو کی موت موقع پرہی موت ہوگئی اور اس کی ماہ سارہ بیگم کی تشویشناک حالت کو دیکھ کر سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا اور بیٹی کے تمام لوازمات کو مکمل کرکے لاش لواحقین حوالے کردیا گیا۔
ادھر پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ دونوں ماں بیٹی شہر کوٹ تارت پورہ جنگل سے سبزیاں لانے کے لیے ٹی پی چوکیبل گئی تھی تاہم انہوں نے مذکورہ مقام سے کچھ دھماکہ خیز مودا بھی ساتھ لے آئیں جو ان کے گھر پر پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دونوں ماں اور بیٹی شدید طور زخمی ہوگئے اور انہیں زخمی حالت میں علاج ومعالجہ کے لیے ایس ڈی ایچ ہنڈواڑہ ریفر کردیا گیا۔
اورہندواڑہ پولیس نے معاملے میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور واقعے کے پیچھے حقائق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ پولیس نے علاقے کے عام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تفتیش کے لیے پولیس کا تعاون کریں تاکہ اس معاملے کی اصل حقائق سامنے آسکے۔