ETV Bharat / state

Bear Attack In Kupwara ترہگام کپواڑہ میں ریچھ کے حملے میں کمسن سمیت دو زخمی - محکمہ وائلڈ لائف کشمیر

کپواڑہ کے ترہگام علاقہ میں پیر کی شام کو ایک ریچھ نے ایک کمسن سمیت دو افراد کو زخمی کیا ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

minor-among-two-injured-in-bear-attack-in-kupwara
ترہگام کپواڑہ میں ریچھ کے حملے میں کمسن سمیت دو زخمی
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 9:31 PM IST

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ کے ترہگام علاقے میں ریچھ نے پیر کی شام کمسن سمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ترہگام کپواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ریچھ نے دو افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید طورپر زخمی کر دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس کے رہائش پذیر لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی پہچان 48 سالہ فاطمہ بیگم زوجہ امین ملک اور 4 سالہ فہیم احمد ولد ملک رشید کے بطور ہوئی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ روز ہی شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں تیندوے نے ایک کمسن بچے کو نوالہ بنایا۔ جنگلی جانوروں کی جانب سے شہریوں پر لگاتار حملوں کے پیش نظر لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Leopord Mauls Girl To Death ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا

بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امسال جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد اپنی جانیں گواں بیٹھے ہیں، جب کہ کئی افراد کو ان جنگلی جانوروں نے شدید زخمی کردیا ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.