سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک عسکریت پسند کے معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی مشترکہ ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران کپوارہ میں ایک عسکریت پسند کے معاون کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 10 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول اور 2 میگریزن شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔