ETV Bharat / state

خاتون کو آوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کردیا - قصبے کے مضافاتی علاقے کے ریگی پورہ

کپوارہ میں ذہنی طورپرمعذورخاتون کو آوارہ کتوں نے بری طرح کاٹ کرزخمی کردیا، خاتون مدد کے لیے آواز لگاتی رہی لیکن کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔

ذہنی طورپرمعذورخاتون کو آوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کردیا

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:14 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ذہنی طور پر معذور خاتون جنہیں اکثر مرکزی شہر اور اس کے آس پاس علاقے میں گھومتے دیکھا جاتا ہے، آج سہ پہر کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئی۔

ذہنی طورپرمعذورخاتون کو آوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کردیا

قصبے کے مضافاتی علاقے کے ریگی پورہ پل کے نیچے خاتون کو زخمی حالت میں تقریبا تین گھنٹوں تک چھوڑ دیا گیا'۔

عینی شاہدین نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ خاتون کے سر اور بازو میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 'وہ ریگی پورہ میں پل کے نیچے پڑی اور مدد کے لئے آواز لگا رہی تھیں، اسپتال کے عہدیداروں و دیگر حکام کو مطلع کرنے کے باوجود کوئی بھی اس عورت کو نکالنے نہیں گیا۔

ایک اور شخص نے بتا یا کہ' یہ افسوسناک ہے کہ حکام نے اس غریب عورت کی حالت زار پر لاتعلقی کا مظاہرہ کیا۔

تاہم ، بعد میں، پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور خاتون کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ منتقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس وقت خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور ممکنہ طور پر انہیں علاج کے لئے بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ: لاپتہ نوجوان کے گھروالوں کی دردمندانہ اپیل

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون غیر مقامی ہیں، رہائشیوں کے مطابق چھ سال قبل یہ ضلع پہنچی تھی۔انہوں نے کہاکہ اسے اکثر مٹی کے برتن (کانگری) کے ساتھ دیکھا جاتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.