کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے لیکن ہندوارہ کے ہسپتال اس سے لڑنے کے لئے پورے طریقے سے تیار ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد نے کیا۔
انہوں نے کہا کووڈ مہاماری کی دورسری لہر چل رہی ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ ہر لحاظ سے تیار ہے اور کسی بھی چیز کی کمی اسپتال میں نہیں ہے۔ پانچ بیڈ والا ایک اِیسولیشن وارڑ ہے دو ونٹرلیٹر دستیاب ہیں اور آکسجن سلینڈروں کی بھی کوئی قلت نہیں ہے۔ ادویات کا بھی وافر اسٹاک ہسپتال میں ابھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ کی دوسری لہر سے امرناتھ یاترا کے لئے اندراج معطل
اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ سوشل ڈسنٹنس کا خیال رکھیں۔ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اس وبائی بیماری سے بچنے کے لئے ہم سب کو مل کر احتیاط کرنا ہے۔ سوشل ڈسٹنس بنائے رکھنا ہے۔ سنٹائزر اور ماسک کا استعال کرنا ہے۔ میڈیکل سپریٹینڈنٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں تاکہ اس وبائی بیماری کو ختم کیا جائے۔