ETV Bharat / state

ضلع کپواڑہ میں مختلف علاقے ریڈ زون قرار - رہنما خطوط کی پاسداری

ضلع کپواڑہ میں کووڈ-19 مثبت معاملات میں اضافہ کے بعد انتظامیہ نے مختلف علاقوں کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کر دیں۔

ضلع کپوارہ میں کئی علاقے ریڈ زون قرار
ضلع کپوارہ میں کئی علاقے ریڈ زون قرار
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 5:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مثبت معاملات میں تیزی آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے کپواڑہ کے 4 دیہات سمیت قصبہ ہندواڑہ کے عمر آباد، چوگل، بانڈے محلہ، اسپتال ایریا کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا ہے۔

ضلع کپوارہ میں کئی علاقے ریڈ زون قرار

کپواڑہ انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیے گئے علاقوں میں پابندیاں عائد کر کے عوامی نقل و حمل کو محدود کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیے گئے علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی تلقین کی ہے۔ وہیں، علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں ریکارڈ اضافے کے علاوہ اموات کی شرح میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

بعض علاقوں میں متعدد مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کو ریڈ زون یا مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں شامل کرکے پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

وہیں، محکمہ صحت، انتظامیہ اور ماہرین کی جانب سے عام سے رہنما خطوط کی پاسداری خصوصا ماسک پہننے، بار بار ہاتھ صاف کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.