ضلع کپوارہ میں ہفتہ کو سرحدی علاقہ کرناہ سے لیکر ہندوارہ، لولاب سمیت مختلف مقامات پر لوک عدالتوں کا اہتمام کیا گیا جس دوران متعدد معاملات کو موقع پر ہی نپٹایا گیا۔
لوک عدالت میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ خطوط کو سختی سے عملایا گیا۔ اس دوران لوک عدالت میں جج صاحبان نے درجنوں کیسوں کا موقع پر ہی نپٹارہ کر دیا۔
کپوارہ کورٹ میں تعینات سب جج جاوید عالم نے کہا کہ وادی میں عالمی وبا کی دستک کے بعد عدالتوں میں ورچول طریقے سے کام کاج شروع کیا گیا۔ انکے مطابق گزشتہ ایک برس میں پہلی بار لوک عدالتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
لمبے عرصے کے بعد لوک عدالتوں کے انعقاد پر عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔