ETV Bharat / state

ہندوارہ میں عسکری معاون گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں پولیس نے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوارہ میں عسکری معاون گرفتار
ہندوارہ میں عسکری معاون گرفتار
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 6:43 PM IST

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے ایک معاون کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکری معاون کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر ہندواڑہ پولیس، فوج کے 32 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر منڈی گام کرالہ گنڈ میں ہفتے کو ایک سریچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایک باغ میں تلاشی کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا۔ اگر چہ مذکورہ شخص نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سرچ پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری

ابتدائی پوچھ گچھ کرنے والے حراست میں لیے گئے شخص نے اپنی شناخت عقیل احمد پیرے ولد ولی محمد ساکنہ منڈی گام کرالہ گنڈ بتائی۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ بات منظر عام پر آئی کہ مذکورہ شخص عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ بطور اپر گراؤنڈ کام کر رہا ہے۔

اس تناظر میں پولیس نے تھانہ کرالگنڈ میں ایف آئی آر زیر نمبر 90/2020 Us 7/25 I.A.Act. ، 16،18،20 ULAP درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.