ETV Bharat / state

Leopord Mauls Girl To Death ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا

کپواڑہ کے راجوار ہندواڑہ میں آدم خور تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنا کر شدید زخمی کیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچی کو فوراً ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔

leopard-mauls-girl-to-death-in-rajwar-handwara
ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 9:54 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے راجوار ہندواڑہ میں آدم خور تیندوے نے کمسن بچی کو رہائشی مکان کے صحن سے اٹھاکر جنگل کی طرف لے گیا اور وہاں پر اس کی چیر پھاڑ کی۔ اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ کے نچہ ہامہ راجوار میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیندوے نے رہائشی مکان کے صحن میں کھیل رہی ایک کمسن بچی جس کی شناخت سباحت جان دختر عبدالحد میر کے بطور ہوئی ہے کو اٹھا کر جنگل کی طرف لے گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بچی کی جانب سے شور مچانے کے ساتھ ہی اہل خانہ اور مقامی لوگ تیندوے کے پیچھے دوڑ پڑے اور بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ آدم خور تیندے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے۔ واضح رہے کہ آج اننت ناگ میں ریچھ کے الگ الگ حملوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Bear Attack In Anantnag اننت ناگ میں ریچھ کے الگ الگ حملوں میں خاتون سمیت دو زخمی

بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امسال جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد اپنی جانیں گواں بیٹھے ہیں، جب کہ کئی افراد کو ان جنگلی جانوروں نے شدید زخمی بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.