سری نگر: شمالی ضلع کپواڑہ کے پوشواری مژھل میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر پوشواری مژھل سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک گپھا میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے چھپائے گئے اسلحہ وگولہ بارود کا پتہ چلا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گپھا سے ایک اے کے رائفل، چار میگزین، دو عدد یو بی جی ایل گرینیڈ لانچر ، دو ہینڈ گرینیڈ، دو یو بی جی ایل گرینیڈ، 2088اے کے گولیوں کے راونڈ، ایک سالنسر، نو سو گرام پی ای کے، 27ڈٹونیٹر، 19کمرشل ڈٹونیٹرس، دو عدد بوسٹر چارج، چار بیٹریز کے ساتھ ساتھ دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: Arms Recovered In Poonch پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ اس قبل جموں کے پونچھ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا انکشاف ہوا تھا جس سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا تھا
یو این آئی