شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع کپوارہ کے ماگام، ہندوارہ مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث راہگیروں، ٹرانسپورٹرز سمیت مقامی دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا Lack of Basic Facilities in Magam Irks populace کرنا پڑ رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صاف صفائی کا فقدان ہے، ناقص ڈرینیج سسٹم سے دکانداروں کو سخت مشکلات Lack of Basic Facilities in Magam, Handwara Market سے جوجھنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کے نزدیک سومو اسٹینڈ نہ ہونے سے ٹرانسپورٹرز سمیت مسافرین کو بھی گوناگوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بیت الخلاء No Public Toilet in Magam Handwara نہ ہونے سے بھی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماگام علاقے میں بینک، ہائر اسکنڈری اسکول، پٹوار خانہ سمیت متعدد دفاتر ہونے کے باعث لوگوں کا کافی رش لگا رہتا ہے، تاہم ان کے مطابق مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث Lack of Basic Facilities in Magam Irks populaceیہاں آنے والے سینکڑوں افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں نے ماگام، ہندوارہ کو میونسپلٹی کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔