ETV Bharat / state

Kupwara Burglary Case Solved: نقب زنی کا معاملہ 24 گھنٹوں میں حل، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 2:51 PM IST

کپواڑہ پولیس نے نقب زنی کا ایک معمہ 24 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے ایک غیرمقامی حجام کو گرفتار کر لیا۔ Kupwara Police Solve Theft Case within 24 hours پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے نقب زن کی تحویل سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بھی برآمد کی گئی۔

نقب زنی کا معاملہ 24گھنٹوں میں حل، ملزم گرفتار

کپواڑہ: سرحدی ضلع کپواڑہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک غیر مقامی نقب زن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک لاکھ 53 ہزار880 روپے برآمد کر لیے۔ Kupwara Police Solve Theft Case within 24 Hours پولیس پوسٹ بازار، کپواڑہ کو عالم بٹ ولد سیف الدین بٹ ساکنہ گنائی محلہ، بارہمولہ کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی، شکایت کنندہ، جو کہ ضلع کپواڑہ میں کاروبار کر تا ہے۔ اس کی دکان 27 اور 28 اپریل کی درمیانی رات لوٹ لی گئی۔ اس مناسبت سے پولیس نے ایف آئی آر نمبر98/2022 کے تحت متعلقہ سیکشن کے تحت پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے چند مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی اور بالآخر تفتیشی ٹیم نے محمد شاہد سلمانی ولد عبدالعزیز سلمانی نام کے غیر مقامی باشندے کو حراست میں لے لیا۔ Non Local Burglar Arrested in Kupwara پولیس بیان کے مطابق دوران تفتیش محمد شاہد نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ شاہد بجنور، اتر پردیش کا رہائشی ہے اور حجام مارکیٹ کپواڑہ میں دکان چلا رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے کمرے سے ایک لاکھ 53 ہزار 880 روپے برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Kangan Burglary Case:کنگن میں چوری کا معاملہ حل ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.