ETV Bharat / state

کپوارہ: سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم

محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑک کی مرمت کا کام ادھورا چھوڑے جانے کے خلاف عوام کا احتجاج۔

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 7:36 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پتو شاہی، گجر پتی، لولاب کی عوام نے محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام کو ادھور چھوڑنے کے خلاف محکمہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کا کام 4سال قبل شروع کیا گیا تاہم اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا جس سے عوام کو عبور و مرور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کپوارہ: سڑک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑنے پر عوام برہم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ ’’خستہ حال سڑک کی وجہ سے طلباء کو اسکول و کالج جانے میں شدید دشواریاں پیش آتی ہیں، جبکہ ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں کی عوام کو بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

اس ضمن میں ایس ڈی ایم سوگام کا کہنا تھا کہ ’’محکمہ آر اینڈ بی سے اس ضمن میں جواب طلب کرکے سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔‘‘

دریں اثناء محکمہ آر اینڈ بی کے اے ای ای سے جب اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’’مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق علاقہ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جا سکے۔‘‘

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ سڑک کی تعمیر کو مکمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.