ETV Bharat / state

کپوارہ: مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 3:45 PM IST

ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقہ کرناہ میں شدید طور پر بیمار افراد کو برفباری کے سبب سرینگر کے اسپتالوں تک پہنچانے کا کوئی وسیلہ نہیں ہے۔

کپوارہ: مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کا مطالبہ
کپوارہ: مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کا مطالبہ

وادی کشمیر میں ہوئی حالیہ برفباری کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ وہیں دور دراز علاقہ جات میں مریضوں کو انتہائی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقہ کرناہ کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے بھاری برفباری کی وجہ سے منقطع ہے۔ ایسے میں کرناہ کے اسپتال میں شدید بیماروں کو سرینگر پہنچانے کا کوئی وسیلہ نہیں۔

کرناہ کے عوام نے انتظامیہ سے شدید بیماروں کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں تک پہچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں قریب چار افراد اس وقت موت و حیات کی کشمکش میں ہیں جن کو بہتر علاج کے لیے سرینگر کے اسپتالوں تک پہنچانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مقامی باشندوں خصوصا تیمارداروں نے ضلع انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم ان کے مطابق ضلع انتظامیہ اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ بھاری برفباری کے سبب کرناہ - کپوارہ شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل ہے۔

کرناہ کے عوام نے برفباری کے سبب علاقہ میں بجلی کے حوالے سے پیدا ہوئے بحران پر بھی ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ پی ڈی ڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'برفباری ہوتے ہی کرناہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔'

مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے جلد بحال کرنے کے علاوہ شدید بیماروں کے لیے فضائی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.