ETV Bharat / state

کپواڑہ: بھاری برفباری سے عام زندگی مفلوج - بجلی کا ترسیلی نظام

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی، تاہم برفباری کے سبب معمولات زندگی متاثر ہے۔

کپوارہ: بھاری برفباری سے عام زندگی مفلوج

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:06 PM IST

وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع کی مانند شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھی منگل کو برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

ضلع کپواڑہ کے بیشتر مقامات پر 9انچ سے ایک فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی تاہم بالائی علاقوں بشمول لولاب، نوگام اور ریشوری میں ڈیڑھ سے 3 فٹ تک کی برفباری درج کی گئی۔

کپوارہ: بھاری برفباری سے عام زندگی مفلوج

شدید برف باری کے باعث کرناہ، کیرن اور مچھل علاقوں کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہے، وہیں بیشتر علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام پورہ طرح ٹھپ ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے گرچہ ضلع اسپتال اور دیگر اہم دفاتر کو جانے والی سڑکوں سے برف ہٹائی ہے تاہم دور دراز علاقہ جات کی سڑکوں پر کئی انچ برف موجود ہونے کے سبب سینکڑوں دیہات ضلع صدر مقام سے ہنوز منقطع ہیں۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے علاوہ فوری طور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.