محکمہ ایجوکیشن میں کام کررہے کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز نے گورنر انتظامیہ سے پنڈنگ ڈی پی سی اور ویجس واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔
محکمہ ایجوکیشن میں بحثیت کام کررہے کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز نے ینین صدر جموں و کشمیر عبدالغنی ملک کی سربراہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گورنر انتظامیہ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے آل جے اینڈ کے کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز کی بقایا تنخواہ ۔ڈی پی سیز کو جلد ازجلد واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن میں بطور کنٹجنٹ پیڈ کام کررہے ان غریب ایمپلائز کے حق میں انصاف کیا جائے اور ان کی پنڈنگ ڈی پی سیز اور وہجس کو واگزار کیا جائے
انہوں نے چیف ایجوکیشن افیسر کپوارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ان کی فائلوں کو آگے لاجانے میں انہوں نے ان کے حق میں تھوڑی بہت پہل کی۔
انہوں نےکہا کہ جن ایمپلائز کا سینئر لسٹ میں نام نہیں آیا ہے ان کے فائلوں کو آگے لجاکر ان کا نام سینئر لسٹ میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : Sanitation Workers Protest: بقایا تنخواہ جاری کرنے اور ملازمت مسقتل کرنے کا مطالبہ
انہوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سے انصاف کی فریاد کرکے ان ملازمین کی پنڈنگ ڈی پی سی اور ویجس کو واگزار کرنے کی اپیل کی تاکہ یہ لوگ بھی راحت کی سانس لے سکے ۔