شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے چوگل، ہندوارہ میں مکان کی چھت سے گرنے کے بعد ایک بڑھئی کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق چوگل، ہندوارہ میں ایک مقامی بڑھئی فیاض احمد نجار ولد مختار احمد نجار رہائشی مکان کی چھت پر کام کررہا تھا جس دوران انہوں نے اپنا توازن کھو دیا اور وہ چھت سے گرگئے۔
مزید پڑھیں: ہندواڑہ کا شیرِ کشمیر چِنار پارک خستہ حالی کا شکار
بڑھئی کے چھت سے گرنے کے فوراً بعد ہی انہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بڑھئی کی موت واقع ہو گئی تھی۔