ETV Bharat / state

ہندوارہ: سٹرک حادثے میں کمسن بچی شدید زخمی

ضلع کپوارہ کے ماترگام، ہندوارہ میں منگل کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں 10سالہ کمسن لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 8:17 PM IST

ہندوارہ: سٹرک حادثے میں کمسن بچی شدید زخمی
ہندوارہ: سٹرک حادثے میں کمسن بچی شدید زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ماترگام، ہندوارہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمسن لڑکی سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک ٹاٹا سومو زیر رجسٹریشن نمبر JK01H 5246 نے ماترگام، ہندوارہ میں 10سالہ ہادیہ دختر محمد اکبر وار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

حادثے کے فوراً بعد کمسن بچی کو ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سرینگر کے صورہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

اس ضمن میں ہندوارہ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.