ETV Bharat / state

کرالہ گنڈ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا - منشیات فروشوں پر کارروائی

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کرالہ گنڈ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کرالہ گنڈ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ منشیات بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Kralgund police claimed to have arrested drug dealers
کرالہ گنڈ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:23 PM IST

مصدقہ اطلاعات پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کرالہ گنڈ کی پولیس نے ہندواڑہ کے علاقے بدھرا پائین گاؤں میں چھاپہ مارکر 4 منشیات فروش جن کی شناخت توصیف احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن بدھرا پائین، مزمل ولد نذیر احمد ساکن نور باغ سوپور اور جنید آحمد پیر ولد پیر ساکن تجرشریف سوپور کے بطور ہوئی۔

تلاشی کے دوران نشہ آور چیزیں (براؤن شوگر / ہیروئن) ان کے قبضے سے قریب 50گرام سے زائد برآمد ہوئی ہیں اور انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 74/2020 U / S 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت تھانہ کرالہ گنڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی۔

دریں اثناء، ایک اور بدنام زمانہ ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت مشتاق احمد میر ولد غلام نبی میر ساکن بیگی پورہ کرالہ گنڈ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 75/2020 U / S 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں، جو علاقے میں نوجوانوں میں منشیات فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے سول سوسائٹی ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ منشیات کی خریداری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا عزم کرلیا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف ان کی مستقل کارروائیوں سے برادری کے ممبروں کو یہ یقین دہانی کرنی چاہئے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لت سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.