دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کو پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے باوجود سرحدوں پر ماحول لگاتار گرم ہیں جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔