جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرشیدبٹ نے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنان کے ساتھ میٹنگ منعقد کی، جس میں عبدالرشید بٹ نے ڈی ڈی سی انتخابات میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ میں کارکنان نے اپنی پارٹی کا ساتھ دینے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کا وعدہ بھی کیا، اس موقع پر عبدالرشید بٹ نے کارکنان سے اپیل کی کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مضبوط بنانے کی مکمل کوشش کریں۔