کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کپواڑہ کے ورناو علاقے کے دانہ بہک کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور فوج کے اہلکار کارروائی میں مصروف ہیں۔'
رپورٹس کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کپواڑہ پولیس، فوج کی 28 آر آر نے دانہبہک کے جنگلات میں تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔ تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔