ETV Bharat / state

ہندواڑہ حملے میں تین سی ار پی ایف اہلکارہلاک - Three CRPF Jawans killed

سرینگر کے نوگام علاقہ میں مبینہ عسکریت پسندوں نے پاور گرڈ اسٹیشن پر مامور سی آئی ایس ایف اہلکاروں پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

J&K: Three CRPF Jawans, militant killed in Handwara
ہندواڑہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک
author img

By

Published : May 4, 2020, 7:33 PM IST

Updated : May 4, 2020, 10:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں آج عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گولیوں کے تبادلہ میں ایک 17 سالہ نوجوان بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان پنکچ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہندواڑہ کے کرال گنڈ علاقہ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی کی 92 بٹالین کے اہکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندواڑہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت سنتوش مشرا، چندرا شیکھر اور اشونی یادو کے طور ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گولیوں کے تبادلہ میں ایک 17 سالہ نوجوان بھی ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت بٹ حازم ولد غلام محمد بٹ ساکنہ کھاہی پورہ قاضی آباد کے طور پر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 'حملہ کے بعد پورے علاقہ کو گھیرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔'

واضح رہے یہ حملہ ژجہ مولہ میں ہوئے عسکری حملے کے محض ایک دن بعد پیش ایا۔ اس سے قبل ژچہ مولہ میں پیش ائے مسلح تصادم میں فوج کے 21 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر اور میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے تھے۔

ادھر سرینگر کے نوگام علاقہ میں مبینہ عسکریت پسندوں نے پاور گرڈ اسٹیشن پر معمور سی ائی ایس ایف اہلکاروں پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

Last Updated : May 4, 2020, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.