آٹھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد آج خمریال لولاب ٹائیگرز Khumriyal Lolab Tigers اور خمریال والی بال کلب Khumriyal Volleyball Club کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہوئے مقابلے میں خمریال لولاب ٹائیگرز نے جیت درج کرتے ہوئے خمریال والی بال کلب کو 3-1 سے شکست دی۔
جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو بی ڈی سی واورا بلاک محمد رفیق کٹاریہ اور شمریال کے سرپنچ پرویز پسوال نے ٹرافیوں، میڈل اور نقد انعامات سے نوازا۔ ایونٹ کے آخر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی ڈی سی، سرپنچ، مقامی لوگ اور دونوں ٹیموں کے کھیلاڈیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس پروگرام کے لیے فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Cricket Tournament In Anantnag:اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
بھارتی فوج کی جانب سے کرائے گئے اس کامیاب والی بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ Volleyball Championship Tournament میں بڑی تعداد میں بزرگوں، خواتین، بچوں اور طلبا نے شرکت کی۔