ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled At LoC: کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 12:30 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 2:45 PM IST

لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے حفاظتی اہلکاروں نے ٹنگڈار، کپواڑہ میں ایک درانداز کو ہلاک کر دیا۔ Infiltrator killed along LoC in Kupwara

a
a

کپواڑہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں حفاظتی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک شخص ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ضلع کے جبڈی، ٹنگڈار علاقے میں پیش آیا۔ بعد ازاں حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کے مطابق جمعہ کو ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جبڈی کے مقام پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ حفاظتی اہلکاروں نے فوری طور علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ سرچ آپریشن کے دوران فائرئنگ کے تبادلے میں ایک درانداز مارا گیا۔ خبر لکھے جانے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی۔

ادھر، جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز جموں میں کہا تھا کہ سرحدوں پر سکیورٹی گرڈ کو مستحکم کرنے کی خاطر مزید چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ سرحدوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس سربراہ نے کہا کہ ’’لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی گرڈ کافی مضبوط ہے اور مزید مضبوطی کی خاطر نئی چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ ‘‘ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ’’پولیس کو عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ اب منشیات کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان منشیات کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران سرحد پار سے کئی ڈرونز مار گرائے گئے اور حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے اب ڈرونز کے ذریعے ہتھیار اور منشیات اِس پار بھیجے جاتے ہیں۔

مزید پرڑھیں: Infiltration In JK سرحدوں پر مزید چوکیاں قائم کی جارہی ہیں، پولیس سربراہ

Last Updated : Mar 24, 2023, 2:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.