کپواڑہ: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹئر راجا بابو سنگھ نے جمعہ کے روز کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ بی ایس ایف کشمیر کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی جانکاری دی۔ IG BSF Kashmir Visits LOC
بی ایس ایف کشمیر نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'بی ایس ایف کشمیر کے انسپکٹر جنرل شری راجا بابو سنگھ نے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا‘۔BSF Twitter Kashmir ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’موصوف آئی جی نے اگلے علاقوں میں بی ایس ایف اور فوج کے درمیان آپریشنل تیاریوں اور بہتر ہم آہنگی کا جائزہ لیا‘۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ فوج کے پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کچھ روز قبل شوپیاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی او کے میں تقربیاً 120 سے 130 درانداز دراندازی کی تاک میں ہیں، تاہم سرحد پر بھارتی فوج کی چوکسی ان کے منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔