ETV Bharat / state

کپوارہ: آتشزدگی میں مکان خاکستر - مالی معاونت کی اپیل

شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں مکان خاکستر ہو گیا۔

آگ کی واردات میں مکان خاکستر
آگ کی واردات میں مکان خاکستر
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Jun 18, 2020, 8:51 PM IST

ہندوارہ قصبہ کے ترکہ پورہ، راجوار علاقے میں جمعرات کی دوپہر عبدالرشید تانترے کے مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی یہ واردات اُس وقت رونما ہوئی جب مکان میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ مقامی آبادی نے گرچہ آگ بجھانے کی انتھک کوشش کی تاہم آگ نے گھریلو ساز و سامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا جبکہ میری اہلیہ بازار خریداری کے لیے گئی ہوئی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔‘‘

عبدالرشید کے مطابق آگ کی وجہ سے گھریلو سامان کے علاوہ 35ہزار روپے بھی خاک ہو گئے جو انہوں نے مزدوری کرکے جمع کیے تھے۔

آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہ ہو سکیں۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے عبدالرشید کی مالی معاونت کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2020, 8:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.