ETV Bharat / state

کپواڑہ: یک روزہ کسان میلہ کا انعقاد - کپواڑہ میں یک روزہ کسان میلہ

محکمہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام منعقد کسان میلہ میں کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے متعلق مخلتف اسکیموں سے کسانوں کو روشناس کرایا گیا۔

Kisan Mela
Kisan Mela
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:13 AM IST

محکمہ ہارٹیکلچر کپواڑہ نے آج ہارٹیکلچر دفتر میں میں پرچم بردار پروگرام کسان پکواڈا کے تحت کسان میلہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

کپواڑہ: یک روزہ کسان میلہ کا انعقاد

ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر اعجازاحمد بٹ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ہندوارہ احمد میر کی موجودگی میں اس کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نائب چیئرپرسن ،جے کے کے وی آئی بی نے کیا۔

کمیپ میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر کپواڑہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران، پی آر آئی کسانوں اور دیگر متعلقہ افراد نے کسان میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ حکومت نے کسان پکواڑا جیسے مشنری پروگرام شروع کرکے کسانوں کی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لئے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام منعقد کسان میلہ
ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام منعقد کسان میلہ

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو مختلف اسکیموں سے متعارف کرانا بھی ہے تاکہ کسان اس کا فائدہ اٹھا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔

ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کاشتکاروں کے علاوہ بے روزگار پڑھے لکھے نوجوان بھی اپنا روزگار پیدا کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے کیمپ ضلع کے کسانوں میں سائنسی نظریات کو فروغ دینے کے لئے طویل مدت میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

کسان میلہ میں بھیڑ پالنے، جانور پالنے، باغبانی، زراعت، محکمہ ماہی گیری اور ماہی گیری کی طرف سے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے۔ ان اسٹالوں میں کاشتکاروں کے لئے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ آلات اور بیجوں کی نمائش کی گئی ہے۔ اس موقع پر چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ضلع میں ہونے والی ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ سرگرمیوں کا تفصیلی احوال دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.