ETV Bharat / state

کپواڑہ: 60 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط - JK police

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کپواڑہ میں نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کر کے ایک عسکری معاون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ساٹھ کروڑ روپیے کی مالیتی ہیرائن ضبط
ساٹھ کروڑ روپیے کی مالیتی ہیرائن ضبط
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 6:57 PM IST

Updated : Apr 8, 2021, 10:46 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ جنگلات میں ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کر کے ایک عسکری معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے کروڑوں روپیوں کی ہیرائن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ساٹھ کروڑ روپیے کی مالیتی ہیرائن ضبط

کپواڑہ کے ایس ایس پی جی وی سندیپ نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کپواڑہ پولیس نے کے کرناہ جنگلات میں پاکستان کی حمایت یافتہ ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے ایک عسکری معاون کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکری معاون کی تحول سے 9 کلو ہیرائن ضبط کی گئی جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔ گرفتار شدہ عسکری معاون کی شناخت مختار حسین شاہ ولد سید اکبر شاہ ساکن پنجتارن کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔

جی وی سندیپ کا کہنا تھا کہ عسکری معاون کی تحویل سے کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس ماڈیول میں ملوث دیگر افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور ان کو گرفتار کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈیول پاکستانی ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھا اور یہ منشیات کی تجارت کے ذریعہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مالی مدد فراہم کر رہا تھا۔

جی وی سندیپ نے بتایا کہ یہ ماڈیول وادی میں عسکری کی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے ورغلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کرناہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور اس میں مزید تحقیقات کرنے کے لیے ایک اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2021, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.